حکومت نیوزی لینڈ کو غیر ملکی مداخلت سے بچانے کے لیے قانون میں تبدیلی کر رہی ہے The Government is changing the law to protect New Zealand from foreign interference

آپ اس تبدیلی پر اپنی رائے دے سکتے ہیں۔ نیچے دی گئی معلومات بتاتی ہیں کہ حکومت کیا کر رہی ہے اور آپ اس میں کیسے شامل ہو سکتے ہیں۔

آپ اس تبدیلی پر اپنی رائے دے سکتے ہیں۔

نیچے دی گئی معلومات بتاتی ہیں کہ حکومت کیا کر رہی ہے اور آپ اس میں کیسے شامل ہو سکتے ہیں۔

 

کیا ہو رہا ہے؟

حکومت فوجداری قانون کو مضبوط کر رہی ہے تاکہ پولیس اور دیگر ایجنسیوں کو غیر ملکی مداخلت کے خلاف کارروائی میں مدد ملے

یہ تبدیلیاں کرائمز (کاونٹرنگ فارن انٹرفرنس) ترمیمی بلکے ذریعے کی جا رہی ہیں۔

اس بل پر پارلیمنٹ کی جسٹس سلیکٹ کمیٹی غور کر رہی ہے۔ کمیٹی اس بارے میں سفارشات پیش کرے گی کہ بل کے قانون بننے سے پہلے اسے کس طرح بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

 

غیر ملکی مداخلت کیا ہے؟

غیر ملکی مداخلت اس وقت ہوتی ہے جب کوئی غیر ملکی حکومت نیوزی لینڈ کے معاشرے میں خفیہ طور پر، زبردستی یا بے ایمانی سے مداخلت کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ یہ سرگرمی نیوزی لینڈ اور ہماری کمیونٹیز کے لیے نقصان دہ ہے۔

بیرونی مداخلت پورے ملک کو متاثر کر سکتی ہے۔ مثال کے طور پر، یہ قومی سلامتی، معیشت، ہمارے انتخابات، یا حکومتی فیصلوں کو متاثر کر سکتی ہے۔

مداخلت افراد اور برادریوں کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔ ان سرگرمیوں سے لوگ غیر محفوظ محسوس کر سکتے ہیں یا وہ کچھ کرنے یا کہنے سے خوفزدہ محسوس کر سکتے ہیں کیونکہ غیر ملکی حکومت ان کے یا ان کے خاندانوں کے ساتھ کچھ برا کر سکتی ہے۔ یہ ٹھیک نہیں ہے کیونکہ ہمارے قوانین لوگوں کو حقوق اور آزادی دیتے ہیں اور غیر ملکی حکومتوں کو یہاں کے لوگوں کی سرگرمیاں کنٹرول کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔

 

قانون کیسے بدلا جا رہا ہے؟

نیوزی لینڈ کے خلاف کسی بھی ملک کی غیر ملکی مداخلت ناقابل قبول ہے۔

نئے جرائم غیر ملکی مداخلت اور دیگر نقصان دہ سرگرمیوں کو غیر قانونی بنا دیں گے۔ یہ نیوزی لینڈ میں کچھ سنگین ترین جرائم ہوں گے۔ حساس سرکاری معلومات کے بہتر تحفظ کے لیے موجودہ جرائم کو بھی تبدیل کیا جا رہا ہے۔

ان تبدیلیوں کا مطلب یہ ہوگا کہ جو لوگ غیر ملکی حکومت کے لیے نقصان دہ سرگرمیاں کرتے ہیں ان کو ہمارے فوجداری قانون کے تحت روکا اور سزا دی جا سکتی ہے۔

 

میں اپنی بات کیسے کہہ سکتا ہوں؟

پارلیمنٹ کی جسٹس سلیکٹ کمیٹی عوام کے اراکین سے کہہ رہی ہے کہ وہ بل پر اپنی رائے دیں۔ ایسا کرنے کے لیے کمیٹی 'آراء جمع کروانے' کا کہہ رہی ہے۔ ایسا مقررہ دنوں میں ہوتا ہے جب کہ کمیٹی بل پر غور کر رہی ہوتی ہے۔

 بل کے بارے میں مزید معلومات اور آراء جمع کروانے کا طریقہ آن لائن معلوم کیا جا سکتا ہے: https://bills.parliament.nz/v/6/5c7f002d-e4b4-4573-5563-08dd042d0cd2?Tab=history

کمیٹی عام طور پر جمع کروائی گئی آراء کو پارلیمنٹ کی ویب سائٹ پر عوام کے لیے دستیاب کرتی ہے۔ آراء جمع کرانے سے پہلے، آپ کمیٹی سے کہہ سکتے ہیں کہ وہ آپ کی آراء کو خفیہ رکھیں، اگر آپ انہیں عوام کے سامنے نہیں لانا چاہتے۔ کمیٹی کو آراء جمع کروانے سے پہلے اس بات پر متفق ہونا ہوگا۔

وزارت انصاف کی ویب سائٹ پر غیر ملکی مداخلت، بل، اور اس بارے میں بھی معلومات موجود ہیں کہ آپ سرکاری اداروں کو غیر ملکی مداخلت کی اطلاع کیسے دے سکتے ہیں۔ یہ وزارت کے کلیدی اقدامات کے ویب پیج پر "غیر ملکی مداخلت کا مقابلہ" سیکشن میں موجود ہے: https://www.justice.govt.nz/justice-sector-policy/key-initiatives/countering-foreign-interference

 

ان معلومات کو ڈاؤن لوڈ کریں

Last modified: